بچے ماؤں کی گود میں بھی غیر محفوظ ہوگئے
تازہ ترین : 1

بچے ماؤں کی گود میں بھی غیر محفوظ ہوگئے

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) ماؤں کے ساتھ سوئے ہوئے بچے بھی غیر محفوظ ہوگئے ، پاکپتن میں ماؤں کے ساتھ سوئے ہوئے دو بچے اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے بتایا گیا ہے کہ دو اغواء کار ہیرا سنگھ سے رات کی تاریکی میں والدہ کے ساتھ سوئے کمسن کو چپکے سے اٹھا کر فرار ہوتے گوبر کے باعث پاؤں سے پھسلنے سے گھرپڑے اور شورواویلا ہونے پر بھاگ گئے۔

دو اغواء کار رات کی تاریکی میں46ایس پی سے تین سالہ بچے افضال کو بھی ماں کے ساتھ چار پائی پر سوتے ہوئے اٹھا کر لے گئے شور واویلہ اور اہل علاقہ کی طرف سے ملزمان کا پیچھا کرنے پر بچہ پھینک کر فرار ہو گئے ۔تیسرے واقعہ میں اغواء کاروں نے چارہ کاٹتے ہوئے12سالہ راشد کو نشہ سونگھا کر گھسیٹتے ہوئے لے جانے کی کوشش کی تو آس پاس کے لوگوں نے شور شرابہ کر دیا جس پرغواء کار فرار ہو گئے جبکہ راشد کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مقامی لوگوں کے بار بار15پر کال کرنے کے باوجود کال موصول نہ ہوسکی اغوا ء کاروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہر اور دیہاتوں میں والدین پر خوف طاری ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:50:59

اپنی رائے کا اظہار کریں