جامعہ کراچی، بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع ..
تازہ ترین : 1

جامعہ کراچی، بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول ودوئم اور سال اول دوئم باہم پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اگست 2016 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4000=/ روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7000=/ روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلباوطالبات جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔واضح رہے کہ ایسے طلبا وطالبات جو 2014 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ ضمنی امتحانات برائے 2015 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:26:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں