جامعہ کراچی،بی کام ریگولر کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع ..
تازہ ترین : 1

جامعہ کراچی،بی کام ریگولر کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول ودوئم اور سال اول دوئم باہم (ریگولر) کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 اگست2016 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4200=/ روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7200=/ روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلباوطالبات جو 2009 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔واضح رہے کہ ایسے طلبا وطالبات جو 2014 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ ضمنی امتحانات برائے 2015 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:26:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں