سیکیورٹی اداروں کاسرچ آپریشن، 15افغا نیو ں سمیت 115 مشتبہ افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

سیکیورٹی اداروں کاسرچ آپریشن، 15افغا نیو ں سمیت 115 مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آ پر یشن میں 250 گھر وں کی تلاشی لی گئی، مذکورہ مقامات پر رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کامشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 15افغا نیو ں سمیت 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، شراب ، ہیر وئن ، موٹر سائیکل ،اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ،21پیشہ وربھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا ، اور تھا نہ کھنہ کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران سرچ آ پر یشن 250 گھر وں کی تلاشی لی گئی اور مذکورہ مقامات پر رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے گئے ، سرچ آپریشن کے دوران115مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،گرفتار افراد کے قبضے سے شراب ، ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور موٹر سائیکل بغیر کاغذات کے بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ،21پیشہ وربھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی۔

ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:23:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں