سینیٹر سراج الحق کا حنیف محمدکی وفات پر اظہار افسوس
تازہ ترین : 1

سینیٹر سراج الحق کا حنیف محمدکی وفات پر اظہار افسوس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پرمرحوم کے خاندان اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی، تعزیت اورگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حنیف محمد نے اپنے دور میں کئی یادرگار میچ کھیلے۔ مرحوم شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:22:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں