ضلع کونسل چکوال میں خواتین کی15نشستوں پر مجموعی طو رپر 22خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

جمعرات 11 اگست 2016 19:19

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ضلع کونسل چکوال میں خواتین کی15نشستوں پر مجموعی طو رپر 22خواتین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ، ضلع کونسل کے 71رکنی ایوان میں مسلم لیگ ن کو39، سردار غلام عباس گروپ کو 22، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کو پانچ پانچ چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پولنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی اور اگر مسلم لیگ کے پارلینٹرینز میں اتفاق رائے پیدا ہوگیا تو پھر نو سے دس خواتین مسلم لیگ ن کی منتخب ہونگی ، تین سے چار سردار غلام عباس گروپ اور ایک ایک پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی منتخب ہونگی۔

مسلم لیگ ن کی خواتین زیادہ متاثر ہونگی کیونکہ22میں سے سات خواتین کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر بھی شور مچے گا کسی بھی مسلم لیگ (ن) کی خاتون ممبر کو انتخابی نشان شیر الاٹ نہیں ہوا ہے۔ سردار غلام عباس گروپ نیشنل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑ رہا ہے اس کا انتخابی نشان حقہ ہے۔ پی ٹی آئی کا بلاجبکہ مسلم لیگ (ق) کی سائیکل ہے۔

متعلقہ عنوان :