حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی، ڈاکٹر زبیر اے خان
جمعرات 11 اگست 2016 19:17
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے جس کے نتیجے میں معصوم انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں۔گلی محلوں سے بچے اغواء ہورہے ہیں اور حکمران ایسے واقعات کو معمولی واقعات قرار دے رہے ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جو کہ ضرب عضب کو ناکام کرنے کی ایک سازش ہے۔حکمران قوم کو جواب دینے سے قاصر ہیں کہ بیرون ملک جائیدادیں کیسے بنائیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سرعام قتل عام کے مجرم دندناتے پھر رہے ہیں اور مظلوم انصاف کیلئے دربدر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
ان حالات میں انصاف کیلئے حصول کیلئے شروع کی جانیوالی تحریک قصاص میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے کامیابی کی مہر لگا دی۔
تحریک قصاص کی بھر پور کامیابی سے حکمرانوں کے محلات میں زلزلہ بپا ہوچکا ہے۔شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف لینے کیلئے 20 اگست کو ملتان میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جس کے اختتام پر نواں شہر چوک میں تاریخی دھرنا ہوگا۔ملتان میں عوامی تحریک کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا کہ حکمرانوں کے اقتدار کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔ظلم کی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔جلد حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.