تحریک انصاف نے سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف نے سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ ہسپتال، میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز ناقص سکیورٹی کے باعث غیر محفوظ ہیں۔

کسی سرکاری ہسپتال میں ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اسلحہ بردار سکیورٹی گارڈز موجود نہیں۔ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اکا دکا ڈنڈا بردار چوکیدار تعینات ہیں۔ متعدد مقامات پر واک تھرو گیٹ بھی خراب ہیں۔ خبر کے مطابق حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں، میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز کو ہنگامی حالات میں محفوظ بنانے کی غرض سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا تاحال ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اسلحہ بردار سکیورٹی گارڈز تعینات نہیں کئے گئے جس سے ان تمام مقامات کی سکیورٹی غیر تسلی بخش ہو گئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:17:05

اپنی رائے کا اظہار کریں