ریواولپمکس میں تصحیح شدہ چینی پرچم لہرا دیئے گئے
تازہ ترین : 1
ریواولپمکس میں تصحیح شدہ چینی پرچم لہرا دیئے گئے

ریواولپمکس میں تصحیح شدہ چینی پرچم لہرا دیئے گئے

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)برازیل میں چینی سفارتخانہ نے تصدیق کی ہے کہ اولمپکس میں انعامی تقریبات میں چین کا غلط پرچم فضاء میں لہرایا گیا۔ سفارتخانے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بڑی تعداد میں چین کے صحیح پرچم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو جاری کیے گئے ہیں تاکہ غلط پرچموں کو تبدیل کیا جاسکے۔

نئے پرچموں کی کھیل کے میدانوں میں تنصیب سفارتخانے کی نگرانی میں کی جائے گی،غلط پرچموں کی چھپائی کے واقع کی تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ برازیل میں چینی شہریوں کی جانب سے کھیل کے میدانوں میں چین کے غلط پرچموں کو فضاء میں لہرانے کی شکایت کی گئی تھی،جس پر سفارتخانے نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے نئے پرچموں کی چھپائی کی درخواست کی تھی۔(خ م)

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:14:42

اپنی رائے کا اظہار کریں