گاؤ فین 3سیٹلائٹ چین کے میری ٹائم مفادات کو تحفظ فراہم کرے گا‘چینی میڈیا
تازہ ترین : 1

گاؤ فین 3سیٹلائٹ چین کے میری ٹائم مفادات کو تحفظ فراہم کرے گا‘چینی میڈیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)چینی میڈیا نے بدھ کو چین کی جانب سے خلاء میں چھوڑے جانے والے سیٹلائٹ کو میری ٹائم مفادات کا محافظ قرار دے دیا۔چین ک معروف اخبار چائنہ ڈیلی کے ایک اداریہ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں کچھ ممالک کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور ایسے میں گاؤ فین 3سیٹلائٹ چین کے میری ٹائم مفادات کو تحفظ فراہم کرے گا۔مذکورہ سیٹلائٹ ہر قسم کے خراب موسم میں بھی خلاء سے بہترین معیار کی تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،سیٹلائٹ کی مدد سے جزیروں،بحری بیڑوں اور ماحولیات پر گہری نظر رکھی جائے گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 19:12:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں