ایرابورڈ کا 19واں اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظور ی
مالی امور اور جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتا ر کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال
جمعرات 11 اگست 2016 19:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء)بحالی وتعمیر نو کے قومی ادارے ایرا کے اجلاس میں مالی امور اور جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتا ر کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بورڈ کی جانب سے اہم فیصلوں کی منظور ی دی گئی۔جمعرات کو ایرا ہیڈ کواٹرز میں ایرا بورڈ کا انیسواں اجلاس چار سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوا۔
ایرا کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایرا بورڈ کے 11ارکان نے شرکت کی جن میں ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس،منصوبہ بندی و ریفارمز ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
چیئرمین ایرا نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔
قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا نے ادارے کے جاری ترقیاتی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ایرا نے کامیابی سے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے 10ہزار سے زائد منصوبہ جات مکمل کر لیے ہیں ۔ایرا کے مالی امور اور جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتا ر کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بورڈ کی جانب سے اہم فیصلوں کی منظور ی دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.