سپریم کورٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر زائد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کر دی گئی

جمعرات 11 اگست 2016 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر زائد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کر دی گئی۔ جمعرات کو مقامی شہری شاہد اورکزئی نے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت ملک کے کسی حصہ میں کسی شہری کی جانب سے جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ آئین میں یہ امر واضح ہے کہ کوئی بھی شہری اپنی ملکیتی جائیداد کو فروخت کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اس لئے استدعا ہے کہ حکومت کو جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :