دانش سکول کے 700 اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر پابندی برقرار، ہیڈ ماسٹر ز کو بھی این ..
تازہ ترین : 1

دانش سکول کے 700 اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر پابندی برقرار، ہیڈ ماسٹر ز کو بھی این او سی دینے کا اختیار نہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) دانش سکول کے 700 اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر پابندی برقرار، ہیڈ ماسٹر ز کو بھی این او سی دینے کا اختیار نہیں۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دانش سکول اتھارٹی کے تحت 13 سکول چل رہے ہیں جس میں تقریبا 700 اساتذہ تعینات ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دانش سکول کے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے خواتین اساتذہ گھر سے دور بچے چھوڑ کر پڑھانے پر مجبور ہیں واضح رہے کہ حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر پابندی ہٹا دی ہے اور اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 13 اگست مقرر ہے۔ لیکن دانش سکول اتھارٹی کے تحت چلنے والے سکولوں کے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 18:59:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں