وزیر اعظم کی نگرانی سے سی پیک منصوبے کی رفتار تیز رہے گی اور شفافیت برقرار رہے گی ‘چیئرمین پیاف
اقتصادی راہداری منصوبوں کی نگرانی وزیر اعظم پاکستان کے بذات خود کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے‘عرفان اقبال شیخ
جمعرات 11 اگست 2016 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوشی ایشنز فرنٹ نے اقتصادی راہداری اور توانائی منصوبوں کی نگرانی وزیر اعظم پاکستان کے بذات خود کرنے کے فیصلے کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے گزشتہ روز سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نگرانی سے سی پیک منصوبے کی رفتار تیز رہے گی اور شفافیت برقرار رہے گی۔
سی پیک منصوبہ ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا اس منصوبہ کے چالو ہونے سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع حاصل ہونگے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ راہداری منصوبے سے چاروں صوبوں کو یکساں فائدہ ہو گا جبکہ پاکستان تجارت کی علاقائی منڈی بن جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا کہ سی پیک منصوبہ میں پاکستان اور چین کی منزل مشترکہ ہے ہر رکاوٹ دور کرینگے۔
سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک کے معاشی و سماجی حالات میں تیز ی سے بہتری آئے گی۔ اقتصاد ی راہداری منصوبہ میں شامل گوادر صنعتی زون میں چین، مشرق وسطی،یورپی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے 3سو سے زائد صنعتی یونٹس کے قیام ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم و خوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا۔ وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں چینی کمپنیوں کی طرف سے 10ہزار میگا واٹ بجلی منصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں رہے گا جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ اس لیے سی پیک منصوبہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقر ر کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.