Live Updates

مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے‘ ولید اقبال

پاک ــــ افواج پاکستان نے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں کامیا ب آپریشن کر کے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 11 اگست 2016 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے پاک افواج کے خلاف بولنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ،افواج پاکستان ، پولیس اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں جسے ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔

اپنے ایک بیان میں ولید اقبال نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں مگر وہ ناکام ہونگے، پاک ــــ افواج پاکستان نے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں کامیا ب آپریشن کر کے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں، پوری قوم پر امید ہے کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی کے ادارے پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق اسلام سمیت کسی مذہب سے نہیں ہے یہ انسانیت کے دشمن ہیں، بے گنا ہ اور معصوم شہریوں کو مار کر یہ خود بزدل ہونے کا ثبوت دے رہیں ہیں مگر یہ ایک با ت اچھی طرح جان لیں کہ پاکستانی قوم بہادر ،نڈراور غیور ہے یہ مصیبت میں گھبرانے کی بجائے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تنقید کرنے کی بجائے اپنے سیکورٹی اداروں کی ہمت بڑھانی چاہیے پوری قوم دہشتگردی کے معاملہ پر ایک پیج پر ہیں اور پوری طرح متحد ہیں دنیا کی کوئی طاقت افواج پاکستان اور عوام کو نہیں ڈرا سکتی دہشتگردی کی جنگ میں انشاء اﷲ جیت عوام کی ہوگی اور دشمن کو عبر ت ناک شکست ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات