ملتان ٗ قندیل بلوچ قتل کیس ٗ عدالت نے ملزم حق نواز کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات سنا دئیے ملزم حق نواز قندیل بلوچ کا کزن ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم حق نواز کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل جبکہ دیگر دو ملزمان عبدالباسط اور ظفر کو مزید چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :