قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء پیش کردیا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء پیش کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء پیش کیا۔ سید نوید قمر نے کہا کہ آئین صرف ہنگامی حالات میں آرڈیننس کے اجراء کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے صرف ایک دن قبل جاری کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی اہم معاملہ ہے اس لئے یہ آرڈیننس لایا گیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آرڈیننسوں کی بجائے قانون سازی ہونی چاہیے۔ سپیکر نے کہا کہ آئین کے تحت جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہو تو آرڈیننس نہیں آسکتا بصورت دیگر لایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :