صدر اور وزیر اعظم کا حنیف محمد کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

کرکٹ کے میدان میں لٹل ماسٹر حنیف محمد کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ٗ تعزیتی پیغامات

جمعرات 11 اگست 2016 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین ٗ وزیر اعظم نواز شریف نے مایہ ناز سابق کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حنیف محمد کے انتقال پر صدر ممنون حسین نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے میدان میں لٹل ماسٹر حنیف محمد کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف نے حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف محمد کی خدمات قابل تحسین ہیں،وہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہنچان تھے ۔