طلباو طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی ..
تازہ ترین : 1

طلباو طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء ) اسلامیہ پبلک ہائی سکول‘ باگڑیاں‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے اے ایم ایس ہائی سکول‘ فتح پور آباد‘ نیک سٹاپ‘لاہور‘بلیو سکائی ہائیر سیکنڈری سکول‘ الفیصل ٹاؤن‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد158تھی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 18:25:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں