انسداد کانگو وائرس سے حفاظت کیلئے لاہور کے تمام داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ اور سپرے کیا جائے‘عبداﷲ خان سنبل
آگاہی مہم کو موثر بنا کر قصابوں، جانوروں کے بیوپاریوں اور اس کاروبار سے متعلقہ افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے‘ کمشنر لاہور ڈویژن
جمعرات 11 اگست 2016 18:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) انسداد کانگو وائرس کے لیے حفاظتی تدابیر کا کلیدی کردار ہے۔ لاہور و دیگر اضلاع کے تمام داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ اور سپرے کیا جائے۔ پولیس کو ضلعی حکومت کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر متعین عملہ کے ساتھ تعاون کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کانگو وائرس کے کیریئر چیچڑوں کو مکمل طور پر تلف کیا جائے اور تمام اضلاع میں آگاہی مہم کو موثر بنا کر قصابوں، جانوروں کے بیوپاریوں اور اس کاروبار سے متعلقہ افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے۔
انتظامیہ کی حالیہ کاوشیں اطمینان بخش ہیں مگر عید قربان اور منڈیوں میں جانوروں کی آمد کے تناظر میں انتہائی چوکس انتظامات ناگزیر ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کانگو وائرس کے لیے حفاظتی تدابیر اور انسداد کانگو وائرس کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی لاہور ڈویژن ڈاکٹر احتشام، ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کے علاوہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم ڈی ڈاکٹر احتشام نے کانگو وائرس کے حوالے سے لاہور ڈویژن کی تمام منڈیوں میں جاری اقدامات اور آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے لاہور کے داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ کے لیے باقاعدہ چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ شاہ پور کانجراں منڈی میں داخلہ کے وقت بھی تمام جانوروں کو چیک کیا جاتا ہے اور منڈی کے اندر بھی سپرے کیا جا رہا ہے۔ لائیو سٹاک کے افسران نے آگاہ کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک پورے پنجاب میں جانوروں کو لانے والی گاڑیوں کے لیے ایک موثر میکانزم کے تحت چیکنگ کر رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.