اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائز کرانے کی تاریخ میں 25اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ ، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

جمعرات 11 اگست 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پنجاب میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائز کرانے کی تاریخ میں 25اکتوبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائز کرانے کی تاریخ میں 25اکتوبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 25اکتوبر تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آرمی اور سرکاری افسران کو ایک ایک اسلحہ لائسنس فری دیا جائے گا۔ پنجاب میں اب تک 6لاکھ 35ہزار لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہوچکے ہیں۔محکمہ داخلہ نے تجویز کی سمری وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :