فیصل آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی
تازہ ترین : 1

فیصل آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی

واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی ٗ ایس ایس پی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) فیصل آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ایس ایس پی جڑانوالہ ڈاکٹر فرخ کے مطابق فائرنگ کاواقعہ جسوانہ کے علاقے میں پیش آیا جب موبائل وین میں سوار پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ان کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر امیر علی نے الزام عائد کیاکہ وہ موٹرسائیکل پر بیوی اور بیٹا کیساتھ جارہاتھاکہ پولیس نے فائرنگ کردی جس سے بیوی زخمی اوربیٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔زخمیوں کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا ٗ ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 18:14:46

اپنی رائے کا اظہار کریں