آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے
تازہ ترین : 1

آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مسعودخان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری لطیف اکبر صدارتی امیدوار ہیں ٗرپورٹ

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے ٗمسلم لیگ ن کی طرف سے مسعودخان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری لطیف اکبر صدارتی امیدوار ہیں۔صدارتی انتخاب کے لئے مسعود خان کے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری طارق فاروق طاہر نے جمع کرائے، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چودہری لطیف نے بھی صدارتی انتخاب کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے ۔صدارتی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ آفیسر خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 18:14:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں