پنجاب میں اقلیتی طلبہ کو خصوصی سکالر شپ دئیے جا رہے ہیں‘رانا مشہوداحمد خان

گذشتہ تین سالوں میں57ملین کی لاگت سے تقریباََتین ہزار طلبہ وطالبات کو سکالر شپ دئیے گئے‘کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 18:10

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اقلیتی طلبہ کو خصوصی سکالر شپ دئیے جا رہے ہیں، گذشتہ تین سالوں میں57ملین کی مالیت سے تقریباََتین ہزار طلبہ وطالبات کو سکالر شپ دئیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں متعدد انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو ہر سال سکالر شپ کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ رواں مالی سال حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ انسا نی حقوق و اقلیتی امور کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو روزگار کے حصول کیلئے بہتر مواقع فراہم کئے ہیں۔اسی طرح سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے5فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے جس کے تحت 5ہزار نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں نوکریاں دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :