اسلام آباد ٗہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد کاشف گرفتار، نقدی اور پاسپورٹ برآمد
جمعرات 11 اگست 2016 18:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بڑی مچھلی گرفتار کرلی ہے اور اس کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی اور پانچ پاسپورٹ برآمد کرلیے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ٗ گجرات میں بھی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والے محمد کاشف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم بیرون ملک سے غیر قانونی طریقے ہنڈی سے رقم پاکستان منتقل کرنے میں بھی ملوث ہے ٗ ملزم متعدد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواچکا ہے۔ ملزم براستہ ایران لوگوں کو ترکی بھجواتا تھا جس کے بعد تارکین وطن کے اہل خانہ سے پیسے وصول کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین لاکھ روپے اور پانچ پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.