ابو ظہبی: قتل کرکے اپنے ملک بھاگنے کی کوشش کرنے والاغیرملکی ائرپورٹ سے گرفتار ..
تازہ ترین : 1
ابو ظہبی: قتل کرکے اپنے ملک بھاگنے کی کوشش کرنے والاغیرملکی ائرپورٹ ..

ابو ظہبی: قتل کرکے اپنے ملک بھاگنے کی کوشش کرنے والاغیرملکی ائرپورٹ سے گرفتار

ابوظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی میں ایک ایشیائی شہری کو قتل کرکے اپنے ملک بھاگنے کی کوشش کرنے والے شخص کو ابوظہبی ائر پورٹ پر پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری نے اپنے ایک ہم وطن ساتھی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیاتھا۔ جس کے بعد اس نے ایشائی شہری کی لاش کوڑے کے ڈرم میں پھینکدی اور مقتول کی گاڑی لے کر ابوظہبی سے اپنے ملک کے لیئے جانے کے لیئے ائرپورٹ پہنچ گیا. ملزم بورڈنگ کارڈ لے کر پرواز میں سوار ہونے کے لیئے ائر پورٹ کے ویٹنگ ایریامیں بیٹھ گیا۔

لیکن دبئی پولیس نے اس لاش ملنے کے بعد قاتل کی تلاش شروع کی اور پولیس کو جلد ہی معلوم ہوا کہ ایک ایشیائی شہری نے ہی اس کا قتل کیا ۔ دبئی پولیس نے فوراََ اس کو ٹریس کیا اور ابوظہبی ایمگریشن حکام کو قاتل کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔جنہوں نے پروزا میں سوار ہونے کے لیئے بیٹھے ایشیائی شہری کو گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس کے اسٹنٹ کمانڈران چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے 24گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے پر دبئی پولیس اور ابوظہبی ائر پورٹ پولیس کی کارگردگی کو بیحد سراہاہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 18:03:01

اپنی رائے کا اظہار کریں