ترکی کے تین ملٹری اتاشی غائب ہو گئے، ترک حکام

جمعرات 11 اگست 2016 17:58

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) ترکی کے تین فوجی اتاشی جن میں سے دو یونان اور ایک بوسنیا میں موجود ترک سفارت خانوں میں تعینات تھے، غائب ہو گئے ہیں۔ ایک ترک سینیئر اہلکار کے مطابق یہ تینوں ملٹری اتاشی انقرہ کی طرف سے انہیں واپس طلب کیے جانے کے بعد غائب ہوئے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں دارے کے مطابق اس سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انٹیلیجنس ذرائع سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ ملٹری اتاشی اٹلی فرار ہوئے ہیں اور اس حوالے سے اطالوی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ترکی میں گزشتہ ماہ کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سینیئر فوجی افسران سمیت ہزاروں گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :