پنجاب کی دواہم شخصیات غیر ملکی دوروں پر روانہ
تازہ ترین : 1

پنجاب کی دواہم شخصیات غیر ملکی دوروں پر روانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) پنجاب کی دواہم شخصیات غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئیں۔ ان شخصیات میں ایک اعلیٰ بیوروکریٹ اور ایک سیاسی رہنما شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید سرکاری دورے پر دوحہ اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان قائرہ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید پاکستان کے جشن آزادی کے بعد واپس وطن آئیں گے۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 17:48:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں