سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی صبح گیارہ بجے ..
تازہ ترین : 1

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی صبح گیارہ بجے ہوگی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہاہے کہ کل سول ہسپتال کے آڈیٹوریم میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء اور دیگرکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی صبح گیارہ بجے ہوگی انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ہمارا بڑا نقصان ہوا کیونکہ وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں سول اسپتال دھماکے نے سب کو دکھ اور صدمے سے دو چار کردیا وکلاء کی شہادت سے ایک بڑ ا خلا پید اہوا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 17:41:26

اپنی رائے کا اظہار کریں