آزاد ریاست میں اپنی ترجیحات کے مطابق کام کا آغاز کر دیا،راجہ فاروق حیدر
تازہ ترین : 1

آزاد ریاست میں اپنی ترجیحات کے مطابق کام کا آغاز کر دیا،راجہ فاروق حیدر

عوام کو ایسا طرز حکومت دیں گے جسے وہ اطمینان محسوس کریں گے ،کارکنوں کے حقوق کا تحفظ میری ذ مہ داری ہے،تمام کارکنوں کو جائز مقام دیا جائیگا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد ،مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی ترجیحات کے مطابق کا م کا آعاز کر دیا ہے ۔آزادکشمیر کے عوام کو ایسا طرز حکومت دیں گے جس سے عوام اطمینان محسوس کریں گے۔ ہم تعمیر و ترقی کے جس روڈ میپ پر سفر شروع کر رہے ہیں اس سے آزادکشمیر کے عوام خوشگوار معاشی تبدیلیاں محسوس کریں گے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے ۔آزادکشمیر بھر کے کارکنوں کو انکا جائز مقام دیا جائے گا ۔کارکن آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ۔بلدیاتی انتخابات سے عوام کو حکومت میں شراکت کے بھرپور مواقع فراہم ہوں گے۔ جن حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب نہیں ہو سکے ان حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ذریعے ہی تعمیرو ترقی کے کام ہوں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں قبضہ مافیا اور کرپٹ مگر مچھوں کا احتساب کریں گے ۔آزادکشمیر کو کرپشن فری معاشرہ میں بدل دیں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے منفی سیاست کرنے والوں کے ایجنڈے کو مسترد کیا اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی کا ایسا انقلاب لائے گی جس سے ماضی میں عوام سے کی جانے والی نا انصافیوں کا ازالہ ہو سکے گا ۔آزادکشمیر سے استحصالی کلچر کا خاتمہ ہو گا اور قانون ،انصاف و میرٹ کی بالادستی کی حکمرانی قائم ہو گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں عوام سے جو جو وعدے کر رکھے ہیں ان کو بتدریج پورا کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایجوکیشن و ہیلتھ سروسز کو فوکس کر رکھا ہے ۔آزادکشمیر میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی اور وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سروسز کے ذریعے بلا تخصیص عوام کو صحت و تعلیم کی جدیدسہولیات مہیا کریں گے ۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ن لیگ کے منشور کو سوفیصد عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔میں نے سیاست میں خود کو عوامی خدمت کے لیئے وقف کر رکھا ہے ۔مشنری جذبے سے خدمت خلق کے مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر یہاں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چڑھوئی سے سابق امید وار اسمبلی راجہ محمد اقبال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وفد میں سردار سرفراز ،راجہ اظہر ،عرفان جہانگیر اور دیگر شامل تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 17:31:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں