ایران میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
تازہ ترین : 1

ایران میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )ایران میں پولیس کی ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق یہ حملہ کْرد اکثریتی علاقے میں منگل کے روز کیا گیا۔ اِرنا کے مطابق عراقی سرحد کے قریب واقع شہر مریوان میں موٹر سائیکل پر سوار ایک حملہ آور نے دھماکا خیز مواد پولیس اہلکاروں کی کار پر پھینکا۔ حالیہ مہینوں کے دوران اس علاقے میں ایرانی فورسز اور کْرد علیحدگی پسندوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں دونوں اطراف کا نقصان ہوا۔۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 17:27:36

اپنی رائے کا اظہار کریں