نوشکی میں کومبنگ آپریشن شروع،مکان پر چھاپہ ،راکٹ لانچر ،گولے،گولیاں،لیویز فورس کی وردیاں برآمد ،دوملزمان گرفتار،

جمعرات 11 اگست 2016 17:22

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)نوشکی میں کومبنگ آپریشن شروع،مکان پر چھاپہ ،راکٹ لانچر ،گولیاں،راکٹ لانچر کے گولے اور لیویز فورس کے وردیاں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کے زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب ایف سی،پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور کلی مینگل میں ایک مکان پر خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر دوملزمان نذیر احمد ولد غیبی خان اور علاؤالدین ولد غیبی خان کوحراست میں لیکر مکان سے راکٹ لانچر،راکٹ لانچر کے گولے ،گولیاں،بارودی مواد اور لیویز فورس کے وردیاں برآ مد کرلئے ہیں ،ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ،سیکورٹی زرائع کے مطابق ضلع نوشکی میں سرچ آپریشن میں مزید تیزی لاکر سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کی جائیگی۔