افغانستان میں یرغمال ہیلی کاپٹرکا عملہ بازیاب،تمام عملے کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع نجی ٹی وی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 17:20

افغانستان میں یرغمال ہیلی کاپٹرکا عملہ بازیاب،تمام عملے کو پاکستان ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء) :پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغانستان سے بازیاب کروالیا گیاہے،ہیلی کاپٹر کے عملے کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغانستان سے بازیاب کروالیا گیاہے۔ تمام افراد محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو پاکستانی ایجنسیوں کی کاوشوں سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کا ایم آئی17روسی ساختہ ہیلی کاپٹرمرمت کیلیےبراستہ افغانستان روس جارہاتھا۔ کہ ہیلی کاپٹرکو افغانستان کے صوبے لوگر میں 4 اگست کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔اسی دوران ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کو طالبان نے یرغمال بنالیا تھا۔ ہیلی کاپٹرمیں 6افراد سوار تھے جن میں5پاکستانی اور1روسی باشندہ سوارشامل ہے۔ تاہم پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی کاوشوں کے باعث ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :