عدالت نے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا
تازہ ترین : 1

عدالت نے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)انسدادہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیاہے ۔وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کراچی کے لیے نامزد امیدوار وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں ۔جبکہ وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت 23اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 17:18:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں