برازیل معدنیات، رینیوایبل انرجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کر سکتا ہے ،منور اقبال
برازیل کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دیں، شیخ پرویز احمد
جمعرات 11 اگست 2016 17:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) برازیل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منور اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے مابین معدنیات، رینیوایبل انرجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں اور ان کا چیمبر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا تا کہ مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزیدمستحکم کیا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا چیمبر کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منور اقبال نے کہا کہ برازیل رینیوایبل انرجی کے شعبے میں کافی مہارت رکھتا ہے کیونکہ یہ 42فیصد سے زائد توانائی رینیوایبل انرجی ذرائع سے حاصل کرتا ہے لہذا پاکستان اس شعبے میں برازیل کے ساتھ تعاون بڑھا کر توانائی بحران پر بہتر طور پر قابو پا سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
-
پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین
-
چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.