ایس ایس یو کے مزید 20کمانڈوز نے ملیر کنٹونمنٹ سے تربیت مکمل کرلی

آرمی کے ٹرینرز ایس ایس یو کے کمانڈوز کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کررہے ہیں،مقصود احمد

جمعرات 11 اگست 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد نے کہا ہے کہ کثیر المقاصدہتھیار دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کو دور سے نشانہ بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بات12.7 اینٹی ایئرکرافٹ گن کورس ملیر کینٹ کراچی سے 15روزہ تربیت حاصل کرنے والے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 20 کمانڈوز بشمول 5خواتین کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان آرمی کے اساتذہ نے 12.7 اینٹی ایئرکرافٹ گن ؂؂؂کے مؤثر استعمال ودیگر معلومات کے متعلق کمانڈوز کو تربیت فراہم کی جبکہ کمانڈوز کو ٹیکٹیکل فائرنگ کی تربیت کوٹری میں فیلڈ فائرنگ رینج میں دی گئی۔اس موقع پر مقصود احمد نے کو ر5 ہیڈ کوارٹرز کاایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے پر ان کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ نے کہاکہ12.7 کثیر المقاصددور مار کرنے والے ہتھیار دہشت گردوں کی مضبوط کمین گاہوں اور بنکرز کوبا آسانی نشانہ بناسکتے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔ مقصود احمد نے کہا کہ بعض اوقات کم فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار دہشت گردوں کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوتے لیکن 12.7ہتھیار دور سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوباآسانی نشانہ بناسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس یو کے 23 کمانڈوز بشمول 3خواتین کمانڈوز کو پاکستان آرمی کے اساتذہ نے دسمبر 2015 میں 12.7 اینٹی ایئر کرافٹ گن کورس کی تربیت ایس ایس یو ہیڈکوارٹر میں فراہم کر چکے ہیں۔ کمانڈنٹ نے ملیر کنٹونمنٹ کراچی میں کامیابی سے پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے والے کمانڈوز کو مبارکباد دی۔