لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
جمعرات 11 اگست 2016 17:11
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء ) کرکٹ کا ایک روشن باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا، قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز حنیف محمد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔تفصیلات کے مطابق81سالہ حنیف محمد کافی عرصے سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کی کیمو تھیراپی بھی ہوچکی تھی،کچھ روز قبل انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دوروز قبل طبیعت زیادہ بگڑنے پر ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا تھا جس کے بعد آج وہ انتقال کر گئے ہیں ۔
21دسمبر 1934ء کو جوناگڑھ میں پیدا ہونے والے حنیف محمد نے اکتوبر 1952ء میں بھارت کیخلاف دہلی ٹیسٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ اکتوبر 1969ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلا ، انہوں نے پاکستان کے لیے 55ٹیسٹ میچز میں43.98کی اوسط سے 3915رنز سکور کیے تھے جس میں 12سنچریوں کے ساتھ15نصف سنچریاں بھی شامل تھیں ، انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین اننگز کھیلنے کا اعزا ز بھی حاصل ہے ، انہوں نے 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف970منٹ بیٹنگ کے دوران 337رنز کی اننگز کھیلی تھی جو آج بھی ایک ملکی ریکارڈ ہے،حنیف محمد نے 1959ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سرڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ کر 499رنز کی اننگز کھیلی تھی جو 35سال تک ریکارڈ رہا،وہ ایک رن کی کمی سے 500رنز نہیں بنا پائے تھے ،1994 ء میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے کاؤنٹی کرکٹ میں واروکشائر کے لیے 501رنز بنا کر انکا ریکارڈ توڑا تھا ، حنیف محمد کو 1968 ء میں وزڈن کا سال کا بہترین کرکٹر بھی قرار دیا گیا اور 2009 ء میں انہیں پاکستان کے دو سابق عظیم کھلاڑیوں عمران خان اور جاوید میانداد کے ساتھ آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے 55 کھلاڑیوں کی پہلی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.