ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنیوالے ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘نسیم ..
تازہ ترین : 1

ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنیوالے ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘نسیم لودھی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )سابق صوبائی وزیر و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ نسیم لودھی نے کوئٹہ بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کسی طور پر بھی انسان کہلانے کے لائق نہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے انسانیت پر شرمناک حملہ کیا ہے ۔ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے سفاک درندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنیوالے ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرنیوالوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 17:02:38

اپنی رائے کا اظہار کریں