صدر مملکت سے کویتی سفیر کی ملاقات، امیر کویت کا کوئٹہ دھماکوں پر تعزیتی پیغام پہنچایا

جمعرات 11 اگست 2016 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر دیا جائیگا،کو ئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردی کی آخری کو ششوں میں سے ایک ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔یہ بات صدر مملکت نے کویتی سفیر نواف عبدالعزیز علین زی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کویتی سفیر نے امیر کویت کا کوئٹہ دھماکوں پر تعزیتی پیغا م بھی پہنچایا۔امیر کویت نے کہا کوئٹہ دہشت گردی کے بے رحمانہ واقع پر دل گرفتہ ہیں۔صدر مملکت نے امیر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل موقع پر آپ کے پیغام سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کو ئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردی کی آخری کو ششوں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات زیادہ سے زیادہ بہتر ہونے چا ہیں تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ زیادہ مناسب طریقے سے کیا جا سکے۔صدر مملکت نے کہا کہ مسلما ن ملکوں کو اپنے باہمی مسائل او آئی سی کے فورم پر حل کرنے چاہئیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ کویت ہو یا کو ئی اور اسلامی ملک، پاکستان مشکل وقت میں اس کیسا تھ کھڑا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام اسلامی ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔تمام اسلامی ممالک کے درمیا ن تعلیم ، صحت ، سائنس کے میدان میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کویتی سفیر نواف عبدالعزیز علین زی کی پاکستان میں سفارتی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ کویتی سفیر پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی پاکستان کویت دوستی کے مشن کو فروغ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے ہونے چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کو یتی حکومت کو پاکستانی افراد ی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ویزاپالیسی میں نرمی کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے اقدامات کیے ہیں تاکہ کویتی قوائدو ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے کہا کے یمن کے معاملے میں پاکستان کویت کی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر کویتی سفیر نے کہا کہ کویتی حکومت پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ان مسائل کو جلد حل کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :