بورڈ آف ریو نیو میں بانی کمپیوٹر برانچ کی ریٹائر منٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

سیکرٹری ریونیو نے ان کی خدمات پر تحائف پیش کئے

جمعرات 11 اگست 2016 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) بورڈ آف ریو نیو کے کمیٹی روم میں آج ایڈمن برانچ کے بانی کمپیوٹر برانچ شفقت محمود کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ریو نیو لیا قت علی بھٹی نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جبکہ اے ایس جی شیخ مسعود اشرف ، سپر نٹنڈنٹ ایڈمن شاہد سراج کے علا وہ یو نینز کے دیگر ممبران بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریو نیو لیاقت علی بھٹی نے ریٹائر ڈہو نے والے شفقت محمود کی خدما ت کو بے حد سراہا ۔انہوں نے شفقت محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ ریو نیو میں کمپیوٹر سسٹم کو متعارف اور لا گو کرانے کا سہرا ان کے سر ہے ۔ انہوں نے انتہائی ایمانداری کے ساتھ ریو نیو کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا اور دیگر عملے کو بھی تربیت فراہم کی ۔ان کی کا وشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ آخر میں سیکرٹری ریو نیو نے شفقت محمود کو ان کی خدمات پر تحائف پیش کئے ۔