ندیم نصرت کا محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمن ، مولاناشیرانی، غلام احمدبلور اور افتخارحسین کو زبردست خراج تحسین

جمعرات 11 اگست 2016 16:43

ندیم نصرت کا محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمن ، مولاناشیرانی، غلام ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جراتمندانہ خیالات کااظہارکرنے پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، مولانااخترشیرانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں غلام احمدبلور اورمیاں افتخارحسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ان رہنماوٴں نے جن خیالات کااظہارکیاہے وہ تاریکی میں روشنی کی مانند اور عوام کے دلوں کی آوازہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام اپنے رہنماوٴں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ نازک وقت میں قوم کی صحیح رہنمائی کریں اورتمام ترنتائج کی پرواہ کئے بغیرحق اورسچ بات کریں۔

(جاری ہے)

ندیم نصرت نے کہاکہ حق اورسچائی بیان کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر، بیانات، حتیٰ کہ تصویرتک پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے آج قومی اسمبلی میں اپنی تقریرمیں اسٹیبلشمنٹ اورسرکاری ایجنسیوں کے کردارکے بارے میں جس جرات وبیباکی سے اظہارخیال کیاہے اس پر وفاقی حکومت، اسٹیبلشمنٹ ، فوج ،عسکری قیادت اورپیمرامیں سے اگر کسی میں ہمت ہے تووہ محمود خان اچکزئی کی تقریر، تصویراورآوازپرپابندی لگاکردکھائے۔