وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹرینٹی چرچ ، سوامی نارائن مندر اور گوردوارہ کا دورہ

جمعرات 11 اگست 2016 16:39

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کی صبح ٹرینٹی چرچ ، سوامی نارائن مندر اور گوردوارہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ٹرینٹی چرچ میں وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال بچوں نے ڈرم اور بانسری بجا کر کیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے پرچم کشائی کیاس کے بعد قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی ، چرچ میں سید مراد علی شاہ اور بشپ ڈینیل صادق نے کوئٹہ بم دھماکہ کے واقعہ کے افسوس میں 2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

ٹرینٹی چرچ کی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے سینٹ پیٹرک اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے ، اساتذ ہ یاد آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے لئے کام کرتی رہے گی اور حکومت سندھ نے ہندو میرج بل بھی پاس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردارہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم سب مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں ، ہر کمیونٹی کو درپیش مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کی کوشش کریں گے ۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ وفاق اور صوبائی حکومت میں کوئی اختلا فا ت نہیں ہیں ، رینجرز کو 90 روز حراست میں رکھنے کے اختیارات ہم نہیں دے سکتے ۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوامی نارائن مندر اور گورد وارہ کا بھی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :