یوم آزادی پاکستان کی تقریبات منانے کا مقصد اخوت و بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا اور نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں سے منسلک رکھنا ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 11 اگست 2016 16:33

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست - 2016ء) یوم آزادی پاکستان کی تقریبات منانے کا مقصد اخوت و بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا اور نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں سے منسلک رکھنا ہے ان خیالات کااظہار پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوائیٹ کالج رانا طارق عزیز نے جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں انٹر ڈسٹرکٹ کلبز والی بال فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو ،ٹی ایس او شفقت رسول،صالح محمد ،محمد شریف ، ریا ض و ٹوسمیت شہریوں اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ،فائنل میچ میں ورسییں والی بال کلب ، موسے وال والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا اورسییں والی بال کلب نے موسے وال والی بال کلب سے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین ،صفر سے جیت لیا ،اس موقع پر ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو نے کہا کہ ڈی سی او عرفان احمد سندھو کی قیادت میں محکمہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ میں اپنا منفرد کردار ادا کرتا رہے گا بعدازاں پرنسپل رانا طارق عزیز نے کھیل کے اختتام پر فاتح ٹیم ،رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :