قانون نافذکرنے والے ادارے ،ایف سی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ‘ 19مشتبہ افراد ..
تازہ ترین : 1

قانون نافذکرنے والے ادارے ،ایف سی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ‘ 19مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)قانون نافذکرنے والے ادارے ،ایف سی اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا ‘ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو قانون نافذکرنے والے ادارے اورایف سی ،پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے کلی کمالوں ،کیچی بیگ اوردیگرعلاقوں کومبنگ آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاجبکہ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع کردیاگیا۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 16:31:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں