چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز جمعرات کو اضافے پر بند ہوا

جمعرات 11 اگست 2016 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء )چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز جمعرات کو اضافے پر بند ہوا ، ستمبر 2016ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.06فیصدکے اضافے سے 101.875یوآن (15.37 امریکی ڈالر ) ، دسمبر 2016ء کا کنٹریکٹ 0.08فیصد اضافے سے101.585یوآن جبکہ مارچ 2017ء کا کنٹریکٹ 0.08فیصد کے اضافے سے 101.285یوآن پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔