چین میں سال رواں کی پہلی ششماہی میں پارٹی و سیاسی ضبط ونظم کی خلاف ورزیوں پر 163000افراد کو سزائیں دی گئیں

جمعرات 11 اگست 2016 16:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی کے ضبط و نظم کے اعلیٰ ادارے جمعرات کو یہاں کہا کہ 2016ء کی پہلی ششماہی میں سیاسی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر 163000افراد کو سزائیں دی گئی ہیں ، مختلف سطحوں پر اہلکاروں کو اس ضمن میں سزائیں دی گئی ہیں ، ،ان میں اکتالیس کا تعلق صوبائی و وزارتی سطح سے ہے جبکہ 96000کا تعلق شہری علاقوں اورکارخانوں سے ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات سی پی سی کے مرکزی کمیشن ڈسپلن انسپیکشن نے ایک اعلامیہ میں بتائی ہے ، 2015ء میں ملک بھر میں پارٹی و سیاسی نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر 336000افراد کو سزائیں دی گئی تھیں ، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 14000افراد کو عدلیہ کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ عنوان :