مالیاتی حصص میں اضافہ ‘ چین کی سٹاک مارکیٹ میں کوئی بہتری لانے میں ناکام رہا
تازہ ترین : 1

مالیاتی حصص میں اضافہ ‘ چین کی سٹاک مارکیٹ میں کوئی بہتری لانے میں ناکام رہا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)مالیاتی حصص میں اضافہ جمعرات کو چین کی سٹاک مارک میں کوئی بہتری لانے میں ناکام رہا ۔ بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.53فیصد کی کمی سے 3002.64پوائنٹس ، شینزن انڈیکس 1.14فیصد کی کمی سے 10390.9پوائنٹس جبکہ چین کے نصدق ۔سٹائل بورڈ آف گروتھ انٹر پرائزز پر لین دین کرنے والا چائی نیکسٹ انڈیکس 1.57فیصد کی کمی سے 2103.4پوائنٹس پر بند ہوا ، تجارتی حجم میں بھی کمی واقع ہوئی ۔

شنگھائی اور شینزن سٹاکس کا مجموعی کاروباری حجم گذشتہ روز کے قریب بیس بلین یوآن کی کمی سے 450.35یوآن (قریباً68بلین امریکی ڈالر ) ہو گیا ۔ بنکس ،بروکیجز اور انشورنس کمپنیوں کا شمار گذشتہ روز کے بڑے کامیاب حصص میں شامل تھے ، بنک آف ننگبوکے حصص کی شرح 3.68 اور ہوا شیا بنک کی شرح 2.19فیصد بڑھ گئی ، نیو چائنا انشورنس کی شرح جمعرات کو 4.27فیصد بڑھ گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 16:26:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں