پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سینئر مینجمنٹ کورس پر جانے سے روک دیا ، بطور ڈی سی او کام جا ری رکھیں گے

جمعرات 11 اگست 2016 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سینئر مینجمنٹ کو رس پر جانے سے روک دیا ، کیپٹن (ر) محمد عثمان بطور ڈی سی او ہی کام جا ری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سینئر مینجمنٹ کو رس کے لئے نامزد کیا تھا تاکہ کورس مکمل کرنے کے بعد ان کی پروموشن کی جا سکے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں سینئر مینجمنٹ کورس پر جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر)ظفر اقبال کا ڈی سی اورحیم یا ر خان کا تبادلہ بھی منسوخ کر دیا ہے جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا اضافی چارج بدستور سیکرٹری خالد شیر دل کے پاس ہی رہے گا۔

متعلقہ عنوان :