لاہور ہائیکورٹ نے اہم شخصیات کی تصاویر کے قومی پر چم کی فروخت روکنے کیلئے سیکرٹری ..
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ نے اہم شخصیات کی تصاویر کے قومی پر چم کی فروخت روکنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو اقدامات کا حکم دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم سمیت تمام اہم شخصیات کی تصاویر کے قومی پر چم کی فروخت کیخلاف لاہور میں پٹیشن دائر کر دی گئی جبکہ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو قومی پر چم کے تقدس کے تحفظ کیلئے3ماہ میں اقدامات کر نے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزلاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں جشن آزادی کے حوالے سے وزیر اعظم سمیت ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی تصاویر والے قومی پر چم فروخت کیے جا رہے ہیں جس سے قومی پرچم کا تقدس متاثر ہو رہا ہے اس لیے ایسے پر چم کی فروخت کو فوری طور پر روک جائے جسکے بعد لاہور کے جسٹس شاہد حسن بلال نے اس حوالے سے دائر پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ قومی پر چم کے تقدس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 3ماہ میں اقدامات کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 15:31:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں