پاکستان میں دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام میں بھارتی دہشتگرد وزیراعظم مودی کا ہاتھ ہے ‘ پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات کو ختم کرکے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا کا مطالبہ

جمعرات 11 اگست 2016 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام بھارتی دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے پاکستان بھارت سے ہر طرح کے سفارتی تعلقات کو ختم کرتے ہوئے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے اور پاکستان قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مشترکہ اجلاس بلا کر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے ۔

(جاری ہے)

بھارت گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ وادی کے اندر کرفیو نافذ کر کے معصوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کی تحریک قرار دے رہا ہے بھارت تحریک آزادی کشمیر کے متوالوں کو دہشت گرد قرار دینا بند کرئے اگر کشمیری دہشت گرد ہیں تو بھارت سے تعلق رکھنے والے انقلابی لیڈران بھگت سنگھ اور اس کے علاوہ تمام آزادی پسندوں کو بھی دہشت گرد قرار دے جنہوں نے آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی بھارت کسی بھی صورت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار نہیں دے سکتا ۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے استصواب رائے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ آزادی کیلئے ان کی جدوجہد کو کسی بھی صورت دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ یو این او نے خود کشمیریوں کو آزادی کا حق دے رکھا اور مقبوضہ کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ کہہ رکھاہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کیلئے 69سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نام لکھے گئے خطوط میں کیا۔

ہمایوں زمان مرزا نے پاکستان کی قومی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری طورپر مسئلہ کشمیر کو سکیورٹی کونسل میں لے کر جانا چاہیے اس سلسلہ میں مسئلہ کشمیر پر اتھارٹی رکھنے والی بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی خدمات اور رہنمائی حاصل کر کے مسئلہ کشمیر کو فوری طورپر سیکورٹی کونسل میں لے جایا جا سکتا ہے بھارتی حکمرانوں نے تاشقند معاہدہ ، شملہ معاہدہ ، اعلان لاہور ، آگرہ چوٹی کانفرنس اور نواز مودی ملاقات سے ہمیشہ انحراف کیا ہے بھارت وزیراعظم کا محض نواز شریف کی نواسی کی شادی پر آنا اور تجارت پر گفتگو کشمیریوں کیساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ہمیں دو لاکھ سے زائد شہدائے کشمیر کی تاریخ ساز قربانیوں کو فراموش کرنے کا اختیار کسی کو نہیں دے سکتے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو چاہیے جموں وکشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے بنیادی و پیدائشی حق خود ارادیت کیلئے تمام سیاسی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی کشمیری قیادت سے فیصلہ کن مشاورت کر کے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے بارے میں دیر نہیں کرنے چاہیے ۔ ہمایوں زمان مرزا نے وزیراعظم پاکستان اور اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ بھارتی افواج کے ہاتھوں 75کشمیری شہداء اور سینکڑوں کشمیر ی نوجوانوں جن کی آنکھیں نکال دی گئیں ان مظلوم کشمیریوں کو ہندوستان سے پاکستان لا کر ان سے ناصرف ہمدردی کا اظہار کیاجائے بلکہ ان سے علاج معالجہ کی زمہ داریاں بھی قبول کی جائے ۔